شیالا بیوف فلم ’’امریکن ہنی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

شیالا بیوف فلم ’’امریکن ہنی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

  

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکار شیالا بیوف فلم ’’امریکن ہنی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شیالا بیوف کے سر پر چوٹ آئی ہے جو کہ ان کو سٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے کھڑکی کے شیشے ٹوٹنے سے لگی۔ شیشے نے نہ صرف اداکار کے سر کو بری طرح کاٹ ڈالا بلکہ ان کے ہاتھ کی ایک انگلی بھی کٹ گئی۔ شیالا کو سر پر 20 ٹانکے لگے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 29 سالہ شیالا بیوف نے فلم ’’ٹرانسفارمرز‘‘ اور ’’ورلڈ وار ٹو‘‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

مزید :

کلچر -