یونائیٹڈ نیشن پاکستان والنٹئر کے سربراہ کی ہلال احمر پنجاب کے رضاکاروں سے ملاقات

یونائیٹڈ نیشن پاکستان والنٹئر کے سربراہ کی ہلال احمر پنجاب کے رضاکاروں سے ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونائیٹڈ نیشن پاکستان والنٹئر کے سربراہ محمد اخترالدین نے ہلال احمر پنجاب کے رضاکاروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،پنجاب یونیورسٹی ،گورنمنٹ کالج باغبانپورہ،لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے رضا کاروں نے اپنے اپنے تجربات بیان کیے۔اقوام مِتحدہ کے ذیلی اداری یونائیٹڈ نیشن والنٹئرز پاکستان اور ہلال احمر پاکستان کے درمیان رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے کے جانے والے اقدامات کو مشترکہ طور پر تشکیل دینے کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔جس میں قدرتی آفات یا کسی حادثے کی صورت میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے ماہر افراد کے مستقبل کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب محبوب قادر شاہ نے اس موقع پر تمام والنٹئیرز اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر پاکستان رضاکارانہ خدمات کا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ہلال احمر پاکستان اور یونائیٹڈنیشن والنئڑز پاکستان کے باہمی تعاون سے رضاکاروں کی ٹریننگ پیشہ ورانہ راہنمائی کے ذریعے معاشرے میں اپنے اپنے شعبہ جات میں مہارت رکھنے والے افراد کی کھیپ تیار کی جا سکے گی۔

جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا آغاز کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -