پاکستان کی ترقی کا راز یکساں اسلامی اقدارو روایات کے امین نصاب میں ہے،غلام عباس

پاکستان کی ترقی کا راز یکساں اسلامی اقدارو روایات کے امین نصاب میں ہے،غلام ...

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز یکساں اسلامی اقدارو روایات کے امین نصاب ونظام تعلیم میں ہے نظام تعلیم کو سیکولر بنانے کی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا تعلیمی اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دے جائے گی ،نجکاری سے فیسوں میں بے تحاشہ اٖضافہ ہو جائے گا جس کے باعث غریب کا بچہ تعلیم حاصل نہیں کر سکے گا ماضی میں نجکاری کے بھینٹ چڑھائے گئے تعلیمی اداروں میں غریب تعلیم حاصل نہیں کرسکتا ان اداروں نے طبقاتی نظام تعلیم کو فروغ دیا جس سے تعلیم اور قوم تقسیم ہو کر رہ گئی اسلامی تحریک طلبہ کے راہنماء نے کہا کہ نظام تعلیم بچانے کیلئے طلبہ متحد ہیں حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر حکومت کو طلبہ کی تحریک کا سامنا کرنا ہوگا اسلامی تحریک طلبہ تعلیم بچانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دشمنی اور بھارت سے مالی امداد لینا نظریہ پاکستان سے بغاوت ہے ایسی ضمیر فروش جماعتوں پر پابندی کا فوری فیصلہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کے باعث انسانوں کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدام کئے جائیں ۔

بجلی ،پانی کی فراہمی کی فراہمی یقینی بنائی جائے کراچی میں گرمی کے باعث اموات پر سیاست کی بجائے عملی اقدام کا ہونا ازحد لازم ہے۔الزامات کی سیاست کو چھوڑ کر ریلیف کی طرف توجہ دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4