سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی

سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی شوٹنگ ختم کرنے کے ساتھ ہی اگلی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ ’’سلطان‘‘ ہدایتکار علی عباس ظفر کی فلم ہے جو بھارتی پنجاب میں فلمائی جا رہی ہے، فلم کی عکسبندی کی ابتداء مانک پور شاہ درگاہ سے 28 جون کو کی گئی۔ فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا ہیں جو کہ یش راج فلمز کے بینر تلے یہ فلم پروڈیوس کر رہے ہیں۔ مذکورہ فلم ایک ریسلر کی کہانی ہے اور سلمان اس فلم میں ریسلر بن رہے ہیں۔ فلم کی بقیہ معمول کی عکسبندی نومبر سے شروع ہو گی اور امکان ہے کہ اس کو آئندہ سال عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس دفعہ عید الفطر سے دو روز قبل سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ ریلیز ہوگی جس میں ان کی ہیروئن کرینہ کپور ہیں بھارتی اداکار سلمان خان کو اپنی اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم کو محنت سے تیار کررہا ہوں۔

مزید : کلچر