ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا

ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، اشیائے ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خود مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -