ٹینا آہوجا کو پروموٹ کرنے والوں میں عامر خان بھی شامل

ٹینا آہوجا کو پروموٹ کرنے والوں میں عامر خان بھی شامل
ٹینا آہوجا کو پروموٹ کرنے والوں میں عامر خان بھی شامل

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجہ اپنی پہلی فلم ’سینکڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں پنجابی گلوکار اور اداکار گیپّی گریوال کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔گریوال فلموں میں اپنے نغمے ’انگریزی بیٹ‘ سے مشہور ہوئے تھے۔ٹینا کی اس فلم کا ٹریلر ابھی کچھ ہی دن پہلے ہی لانچ ہوا ہے۔گووندا کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ٹینا کی اس فلم کو بالی وڈ میں پرموٹ کرنے والے بہت لوگ ہیں اور اب اس میں نیا نام ’مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان کا شامل ہو گیا ہے۔عامر نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔عامر نے اس فلم کے نئے اداکاروں کے لیے اپنے ٹوئٹر آؤنٹ پر خاص ٹویٹس پوسٹ کیے۔انھوں نے لکھا: ’گیپّ اور ٹینا کو ہندی سینما میں اپنی پہلی فلم کے لیے بہت بہت نیک خواہشا ت ہیں ٹیناکے ساتھ ساتھ یہ گیپّ کی بھی پہلی ہندی فلم ہے اس لیے یہ ایک طرح سے ان کا بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو ہے۔ٹینا چاہتی ہیں کہ تین جولائی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم عامر خان کو پسند آئی۔ انھوں کہاکہ عامر کا ایک میسیج بھی بہت بڑی بات ہے، اب ہم یہی امید کرتے ہیں کہ بس ان توقعات پر کھرے اتریں۔فلم میں دھرمیندر اور رتی اگنی ہوتری جیسے اداکار بھی ہیں۔

مزید : کلچر