کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کاخوشبو کے بھائی اور بھتیجی کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہار

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کاخوشبو کے بھائی اور بھتیجی کے انتقال ...

لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان نے معروف اداکارہ خوشبو کے بھائی جاویداور بھتیجی کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے ۔تنظیم کے صدرطاہربخاری ،جنرل سیکرٹری ٹھاکرلاہوری اوردیگرعہدیداروں شجرالدین ،زین مدنی ،حسن عباس زیدی ،اشفاق حسین ، ظہیرشیخ ،وقاراشرف ،قیصرافتخاراورنصیراحمدنے کہاہے کہ اللہ خوشبو اور ان کے اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق فرمائے اور صبر جمیل عطاء کرے اور مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

مزید : کلچر