شاہد کپور نے شادی کی مصروفیات کے باعث بیچلر پارٹی منسوخ کر دی

شاہد کپور نے شادی کی مصروفیات کے باعث بیچلر پارٹی منسوخ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) اداکار شاہد کپور نے اپنی فلمی اور شادی کی مصروفیات کے باعث یونان میں اپنی بیچلر پارٹی کرنے کا پروگرام منسوخ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور اور اس کے قریبی دوستوں نے شادی سے قبل شاہد کے ساتھ ملکر یونان میں ایک بیچلر پارٹی کا اہتمام کیا تھا لیکن شادی شروع ہونے سے قبل فلمی مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ شاہد اس کیلئے وقت نہیں نکال پا رہے، جس پر پارٹی کو کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہد کی جولائی کے پہلے ہفتے پہلے ٹی وی پروگرام کی شوٹنگ شروع ہے۔ شاہد پہلی متربہ ’’نچ بلیئے‘‘ کیلئے جج کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں اور 10 جولائی کو شاہد کپور کی شادی ہے۔

مزید :

کلچر -