روزہ امت امسلمہ کو صبر کی تربیت ،مشقت کرنے کا خوگر بناتاہے ،میاں مقصود

روزہ امت امسلمہ کو صبر کی تربیت ،مشقت کرنے کا خوگر بناتاہے ،میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ روزہ امت امسلمہ کو صبر کی تربیت دیتا ہے ،مشقت کرنے کا خوگر بناتاہے ۔ بہت سی چیزوں سے اپنے آپ کو محروم کر لینے سے مشق فراہم کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روزماڈل ٹاؤن میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ آج اگر ہمارے حکمران اس دین کو اپناتے ہوئے قرآن کو لیکر شورش زدہ علاقوں میں نکل جائیں تو اس کی برکت و ورحمت سے تمام لوگ اس دین اور قرآن پر اکٹھے ہونے کے لیے تیار ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ اصحاب ا کرام اجمعین کی زندگیا ں ہمارے لیے نمونہ کی حیثیت رکھتی ہیں جس طرح انھوں نے اپنے آپ کو دعوت کے لیے کھپایا اور اپنے ہر طرح کے وسائل کو اس راستے پر لگایا یقیناًوہ ہمارے لیے روڈ میپ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ خود آپ ﷺ کی پوری زندگی عالم انسانیت کے لیے ایک عملی نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بنی نوح انسان کی بھلائی ان کے دلوں کی صفائی اور ان کا رشتہ اللہ سے جوڑے کے لیے کوئی کامیاب کوشش اگر کسی نے کی ہے تو وہ صرف انبیا ء اکرام ہی کا طبقہ ہے ۔ آپ ﷺ کے تمام اقوال و افعال پوری امت کے لیے حجت و دلیل ہیں۔


اور داعی کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ آپ ﷺ کے تمام فرمانوں اور اللہ تعالی ٰ کے احکام پر دل و جاں سے عمل کرے ۔انہوں نے مذید کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر یعنی نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے ۔ جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں دیا ہے، اس فریضہ کے بارے میں ہم غافل ہو چکے ہیں ۔ اگر ہم اس فریضہ سے پہلو تہی کریں گے تو اس کے نتیجے میں برائی اورخرابی معاشرے کے اندر بڑھتی جائے گی اور نیکی کی بات کرنے والوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا اور معاشرہ میں برائیا ں پھیلتی