رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری
لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہو ر کی جانب سے عوام الناس کی آسانی کے لئے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے ۔ ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ 83,520کلو گرام چینی ، 14,483(دس کلوگرام) آٹے کے تھیلے اور 22,839کلو گرام چکن رمضان بازاروں میں فروخت کیا گیا ۔