دربار بی بی پاک دامن میں سحر و افطار کے انتظامات کا مطالبہ

دربار بی بی پاک دامن میں سحر و افطار کے انتظامات کا مطالبہ

لاہور(پ ر) سوشل ورکر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شہباز حسین کھوکھر نے صاحب ثروت سے اپیل کی ہے کہ دربار بی بی پاک دامن لاہور میں سحر و افطار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اس دربار میں ملک کے دور دراز سے زائرین آتے ہیں اور یہاں سحر و افطار کے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ محکمہ اوقاف بھی اس سال دربار حضور علی ہجویری داتا گنج بخش رحمتہ اللہ پر سحر و افطار کے انتظامات کر رہا ہے محکمہ اسی طرح دربار بی بی پاکدامن پر بھی سحر و افطار کا انتظام کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4