سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ،کرن جوہر

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ،کرن جوہر

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے سلمان خان کوبہترین انسان قرار دیدیا۔ کرن کے مطابق وہ اپنی زندگی میں جتنے بہترین لوگوں کو جانتے ہیں سلمان خان ان  میں سے ایک ہیں۔ کرن نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے 1998ء میں ان کے ساتھ ایک فلم کی اور اب ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایک اور فلم کر سکیں۔ کرن نے 1998ء میں شاہ رخ خان، کاجل اور رانی مکھرجی کو لے کر فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ بنائی تھی جس میں سلمان خان نے مختصر مگر اہم کردار نبھایا تھا۔

مزید : کلچر