روحیل اصغر کا نیس پاک ٹیم کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کادورہ

روحیل اصغر کا نیس پاک ٹیم کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کادورہ

  

لاہور (خبرنگار)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع و ممبر قومی اسمبلی حلقہ 124 شیخ روحیل اصغر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر علاقہ میں نیس پاک ٹیم کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ انجینئرز نے انھیں پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر نے کہا اورنج لائن ٹرین پاکستان میں سفر کا حوالہ بدل دے گی۔ عوام کو سستی، بروقت اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ میسر آئے گی اور سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا جس سے آلودگی میں بھی نمایاں فرق پڑے گا۔ اس موقع پر جو معززین علاقہ شیخ روحیل کے ہمراہ تھے ان میں میاں ساجد رؤف، میاں عاطف غفار، میاں شہباز، طاہر مغل، چوہدری نصیر جٹ نمایاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -