جیسن سٹیتھم فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ میں ولن ہوں گے

جیسن سٹیتھم فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ میں ولن ہوں گے

  

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ سٹار جیسن سٹیتھم فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ میں ایک بار پھر تیز و طرار اور پھرتیلے ولن کا کردار ادا کریں گے۔ 47 سالہ سٹیتھم نے فیورس فرنچائز کو 2013ء میں جائن کیا تھا اور فلم فاسٹ اینڈ فیورس سکس اور سیون میں کام کیا، ان کو اپنی فلم ’’ٹرانسپورٹر‘‘ سے شہرت ملی تھی۔ فلم میں اداکار وین ڈیزل اور ڈیووین جانسن اپنے گزشتہ کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 14 اپریل 2017ء کو ریلیز کی جائے گی فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس کو بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی کہانی بہت اچھی ہے شائقین پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -