عمران خان کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے،رانا بابر حسین

عمران خان کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے،رانا بابر حسین

  

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان خود ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں جبکہ غریب کے میٹرو بس پر سفر کرنے پر اعتراض کرتے ہیں سادگی کا اعلان کرنے والے عمران خان خود وی آئی پی پروٹوکول رکھتے ہیں عمران خان کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے عوام جان چکے ہیں کہ ملک و قوم کی ترقی کا دشمن کون ہے؟عمران خان عام آدمی کو بہترین ٹھنڈی بس میں آرام دہ سفر کرتا ہوا کیوں نہیں دیکھ سکتے؟۔ لاہور اور اسلام آباد میں روزانہ لاکھوں شہری میٹروبس پر سفر کرتے ہیں میٹروبس عام اور غریب آدمی کی سواری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تنقید سے پہلے اپنی کارکردگی کا جائزہ تو لیں تحریک انصافکے رہنما بتائیں انہوں نے خیبرپختونخوا میں کونسا تعلیمی معرکہ سر کیا ہے؟ پنجاب میں تعلیم پر خیبرپختونخوا سے زیادہ بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے۔ ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے اور اس ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رہے گامیٹروبس پراجیکٹس قائدؒ و اقبالؒ کے خواب کی حقیقی تعبیر ہے پاکستان میں دنیا کا بہترین میٹروبس سسٹم بنایا گیاہے ،جس کادنیا کا کوئی میٹروبس سسٹم مقابلہ نہیں۔

کرسکتا۔میٹروبس کے جدید نظام سے محنت کش ،مزدور، بیوہ، یتیم،ملازم،وکیل اور معا شر ے کے ہر طبقے کو بہترین سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -