بالی ووڈ فلم ’’درشیام‘‘ کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیئے گئے

بالی ووڈ فلم ’’درشیام‘‘ کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیئے گئے
بالی ووڈ فلم ’’درشیام‘‘ کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیئے گئے

  

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے سردار اجے دیوگن کی سنسنی سے بھرپور نئی فلم ’’درشیام‘‘ کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیئے گئے ہیں۔نشیکانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اس ہی نام کی ملائم بلاک بسٹر فلم کا ری میک ہے جس کی کہانی ایک ایسے عام آدمی کے گرد گھومتی ہے جوقتل کے ایک پراسرار کیس میں بری طرح پھنس جاتی ہے اور وہ انہیں بچانے کی بھرپور کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن کے علاوہ اداکارہ تبّو،شریا سارن اور رجت کپور سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔کمار منگت پاٹھک اور اجیت اندھارے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 31جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -