زین قتل کیس ، مصطفی کانجو اور 4باڈی گارڈ پرفرد جرم عائد

زین قتل کیس ، مصطفی کانجو اور 4باڈی گارڈ پرفرد جرم عائد

  

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس میں ملوث مصطفی کانجو اور اس کے 4باڈی گارڈ پرفرد جرم عائدکر تے ہوئے سماعت 7جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے کیولری گراؤنڈ کے قریب زین نامی لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار مصطفی کانجو اور اس کے چار ساتھی آصف، سعد اللہ،صادق امین اور محمد اکرم کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ پانچوں ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سماعت شروع کرتے ہوئے پانچوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے استغاثہ کے گواہو ں کو 7جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں مصطفی کانجو اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کے بعد پولیس ان کو اپنی حفاظت میں واپس جیل لے گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -