ایما واٹسن ’’دی سرکل‘‘ میں ٹام ہینکس کے مقابل کاسٹ

ایما واٹسن ’’دی سرکل‘‘ میں ٹام ہینکس کے مقابل کاسٹ
ایما واٹسن ’’دی سرکل‘‘ میں ٹام ہینکس کے مقابل کاسٹ

  

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہیری پوٹر فلموں کے سلسلے میں شہرت حاصل کرنے والی برطانوی اداکارہ ایما واٹسن ہالی وڈ سٹارٹام ہینکس کے مقابل فلم ’’دی سرکل‘‘ میں کاسٹ کر لی گئی۔ اس فلم کیلئے پہلے اداکارہ ایلشیا ویکندر کا انتخاب کیا گیا تھا جن کی جگہ اب ایما کو لے لیا گیا ہے، اس فلم میں ایما واٹسن کالج گریجویٹ کا کردار نبھائیں گی جو انٹرنیٹ کمپنی ’’سرکل‘‘ میں بڑے عہدے کیلئے منتخب کر لی جاتی ہے۔ دی سرکل آئندہ سال ریلیز کی جائے اداکارہ ایما واٹسن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں میرا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ شائقین میرے کردار کو بہت زیادہ پسند کریں گے میں نے ہمیشہ معیاری اداکاری کرنے کی کوشش کی ہے ۔

مزید :

کلچر -