قتل کے3مختلف مقدمات میں 6ملزمان عدم ثبوتوں کی بنا پر بری

قتل کے3مختلف مقدمات میں 6ملزمان عدم ثبوتوں کی بنا پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے مصری شاہ، مستی گیٹ اور شاہدرہ ٹاؤن کے قتل کے3مختلف مقدمات میں 6ملزمان کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا۔عدالت میں تھانہ مصری شاہ پولیس نے ملزم امین عرف مینہ کے خلاف ندیم بٹ کو چھری سے قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا یہ مقدمہ 2005میں درج کیا گیا۔عدالت نے دوران سماعت جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کردیا۔ دوسرا کیس تھانہ مستی گیٹ پولیس نے صابر عرف کاشی کے خلاف پیش کیا اس پر اسد شفیق کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام تھا عدالت نے ملزم کو شک فائدہ دے کر بری کردیا۔ تیسرا کیس شاہدرہ ٹاون پولیس نے چار ملزمان کاشف، آصف،ذوالفقار اور اعجاز کے خلاف پرویز کو 2009ء میں قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا عدالت نے وکلا کی بحث اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیاہے۔