امن اور انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر رانا احتشام ربانی واشنگٹن میں امن کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئے

امن اور انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر رانا احتشام ربانی واشنگٹن میں امن کانفرنس ...

  

لاہور(پ ر) امن اور انسانیت فاؤنڈیشن (ر) کے صدر رانا احتشام ربانی واشنگٹن میں امن کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئے ہیں۔ رانا احتشام ربانی الائنس فار پیس بلڈنگ آرگنائزیشن واشنگٹن کی دعوت پر گئے تھے۔ کانفرنس کا موضوع تھا ’’ترقی پذیر ممالک میں جمہوریت کا فقدان‘‘ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے رانا صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیر جمہوری طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک میں جمہوریت پروان نہ چڑھ سکی۔ کئی ممالک میں ڈکٹیٹر شپ کی وجہ سے جمہوریت کو فروغ نہ مل سکا ۔کانفرنس میں ڈیڑھ سو ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ رانا احتشام ربانی نیو یارک اور شکاگو بھی گئے۔ نیو یارک میں پاکستانیوں کی تنظیم ’’پاکولی‘‘ نے رانا احتشام ربانی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی امن اور انسانیت کے حوالے سے کام کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -