پی ٹی آئی کی شکست اندرونی پھوٹ کا شاخسانہ ہے،عامر نواب

پی ٹی آئی کی شکست اندرونی پھوٹ کا شاخسانہ ہے،عامر نواب

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقرارکرلیا، پی ٹی آئی کی شکست اندرونی پھوٹ کاشاخسانہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کامقابلہ پی ٹی آئی یاپی پی پی نہیں بلکہ دہشت گردی ،ناانصافی ،بیروزگاری ،مہنگائی ،بدعنوانی ،جہالت اوراندھیروں کے ساتھ ہے خیبرپختونخوامیں تبدیلی کاسراب مقامی افرادکیلئے دردناک عذاب بن گیا ہے عمران خان کی طرح کے پی کے لوگ خیالی دنیا میں نہیں رہ سکتے۔عمران خان کی نام نہادتبدیلی نے خیبرپختونخواکے عوام کو بربادی اوربدحالی کے سواکچھ نہیں دیاوہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک شکست خوردہ جماعت ہے ،ہماری قیادت قومی بحرانوں کوشکست دے گی۔مختلف پارٹیوں سے مختلف وجوہات کی بنیادپر نکالے جانیوالے نادان لوگ''تاریک انصاف'' میں اپناسیاسی مستقبل تلاش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگران نادانوں کو سیاست کی سوجھ بوجھ ہوتی توزندگی بھر پی ٹی آئی کارخ نہ کرتے۔پی ٹی آئی کواندرونی طورپربدترین دھڑے بندی کاسامنا ہے ،عمران خان نے اپنی اہلیہ کوپارٹی کے بعض اختیارات دے کرموروثی سیاست کی بنیادرکھ دی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مردم شناس نہیں،اس بات کااندازہ ان کی زندگی کے اہم فیصلے دیکھ کرلگایاجاسکتا ہے کپتان عمران خان کی طرف سے 11مئی2013ء کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلنداہے ۔طاہرالقادری قومی سیاست میں ایک ''No Body''کی حیثیت رکھتے ہیں ،ان کے پاکستان آنے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4