بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمرہے، حافظ عبدالوحید

بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمرہے، ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ مو جو دہ بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمرہے، ملکی دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم اور ریاست کو مشکلات سے نکالا ،ملک کاغریب بھی باعزت اور باوقار زندگی گزار سکے گا ،اس نظام کے نفاذ سے کوئی جاگیردار ،وڈیرا اور بااثر کسی غریب کو میلی آنکھ نہیں دیکھ سکے گا ۔ان خیالات کا اظہار جماعت ایلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن وسنُت کے نظام سے ہی ملکی معیشت بہتر ہو گی،انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام فیل ہو چکا ہے اس لئے وطن عزیز کے حصول کے اصل مقصد رسول اکرم ﷺکے نظا م رحمت ،نظام مصطفےٰﷺکو جلد ازجلد نافذ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4