ڈائریکٹر ایل ڈی اے کا 5 1 جولائی تک تجاوزات ختم کرنے کا حکم

ڈائریکٹر ایل ڈی اے کا 5 1 جولائی تک تجاوزات ختم کرنے کا حکم

  

 لاہور(عامر بٹ سے)ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے 15جولائی تک ایل ڈی اے سٹی کی سڑکیں بنانے اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے گزشتہ روز چار شعبہ جات کا اجلاس طلب کرکے انہیں ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے اور رکاوٹوں کو ختم کرنے کاحکم دیا ہے او ر چیف انجینئر اسرار سعید خان نے اس حوالے سے ایل ڈی اے کے ڈویلپرز سے ٹینڈر طلب کرلئے ہیں اور سی ایم پی برانچ کے سی ایم پی وحید بٹ اور چیف ٹاؤن پلانر چوہدری اکرم کی سربراہی میں ایل ڈی اے سٹی کے نقشہ میں آنے والی غیر قانونی ہاؤسنگ اور تعمیرات کو مسمار کرنے کی ہدائت بھی کی گئی ہے اس سلسلے میں ایل ڈی اے کے دونوں شعبہ کے افسران نے ایل ڈی اے سٹی کی اراضی واہ گزار کروانے کے لئے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو عثمان غنی سے مل کر گرینڈ آپریشن کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے اور آج ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن کے دفتر میں ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات کرنے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -