لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25 انڈیکس116.31پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5992.21 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر85کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 27 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 9 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 49کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔مارکیٹ میں کل40 لاکھ80 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈکے22لاکھ حصص ۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے4 لاکھ71 ہزار حصص جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ51ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ اینگرو فوڈزلمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.21روپے بڑھ گئی ۔

سب سے زیادہ کمی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.52روپے کم ہو گئی۔

*****

مزید :

کامرس -