ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کیلئے سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری ضروری ہے

ڈیجیٹل اقتصادی ترقی کیلئے سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری ضروری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) جرمن ٹیکنالوجی کمپنی سیپ) SAP (نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ شروع کردہ نیشنل فنانشل انکلوژن سٹریٹیجی 2015-20 کی کامیابی اورڈیجیٹل اقتصادی ترقی کیلئے سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری کی ضرورت ہوگی ۔ پی ٹی اے نے حال ہی میں اگلے پانچ برسوں کے دوران ملک کی نصف آبادی کوآن لائن کرنے کیلئے اس فنانسل سٹریٹجی کے آغازکا اعلان کیا تھا۔UNIT کے مطابق پاکستان میں اس وقت انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح صرٓف 11 فیصد اور موبائل براڈبینڈ کی شمولیت 0.5فیصد ہے جودیگر ممالک مے مقابلے میں بہت کم ہے ۔اسی طرح عالمی اقتصادی فورم کی عالمی مسابقتی انڈیکس 2014-15 میں بھی پاکستان 144 ممالک میں سے 129ویں نمبر پر ہے ۔ موبائل براڈبینڈ ہی وہ واحد ٹیکنالوجی ہے پاکستان میں ہیلتھ کیئر، تعلیم، کامرس اور سرکاری خدمات کے شعبوں میں ای سروسزکوسپورٹ کرے گا۔پاکستان وژن 2025 ،حکومت سے ایجادات ، علم پر مبنی معیشت کی نمو اورعالمی اقتصادی مسابقت میں اضافہ کیلئے معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی ترقی پرزوردیتا ہے۔SAP میں گلوبل کسٹمر آپریشنز کے چیف ٹیکنالوی آفیسرعرفان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متاثر کن قومی فنانشل انکلوژن سٹریٹجی ملک بھر میں براڈبینڈ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے مضبوط نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔
تاہم ڈیجیٹل اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے اگلے مرحلہ کیلئے مختلف آرگنائزیشنز کی جانب سے ایجادات اور اسکے نفاذ کے عمل کو آسان بنانے میں مدد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ضرورت ہوگی۔پاکستان کے محکمہ صحت کے حکام پر زوردیا گیا ہے کہ وہ ایسی ٹیکنالوجیزکو استعمال میں لائیں جو متعدی بیماریوں کی نشاندہی اور ان کے پھیلاؤ پرقابوپانے کیلئے اعداد و شمار کا تجزیہ کرسکیں #/s#

مزید :

کامرس -