پونچھ راولاکوٹ بس سروس 18مسافر ایل او سی کے آر پارہو گئے

پونچھ راولاکوٹ بس سروس 18مسافر ایل او سی کے آر پارہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تینتری نوٹ(کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے آر پار پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس کے زریعے گزشتہ روز 12 مسافروں نے سفر کیا۔ ان تمام مسافروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ مقبوضہ پونچھ میں رہ رہے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد آزاد کشمیر واپس آگئے۔مقبوضہ پونچھ سے کوئی بھی مسافر آزاد کشمیر کے لئے روانہ نہیں ہوا۔راولاکوٹ سے پونچھ پہنچی بس سے صرف6مسافرپونچھ پہنچے جو سبھی آزاد کشمیر سے پونچھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو پہنچے ۔اس طرح اس ہفتہ کل18 مسافروں نے حدِ متارکہ کے آر پار کا سفر کیا۔پیرکی صبح دس بجے سے ہی سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں لوگ اکھٹے ہونا شروع ہوگئے تھے ۔
اس دوران کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی خوشی میں آنسو بہا رہے تھے تو کچھ مل کر دوبارہ بچھڑنے کے غم میں رورہے تھے۔آزاد کشمیر باغ سے پونچھ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کر نے کے بعد واپس جا رہے ایک شخص نے پاکستان بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ آر پار سفر کومزید آسان بنایاجائے ۔

مزید :

عالمی منظر -