ایف بی آر اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات نہ اٹھائے:لاہور چیمبر
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آٓف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر فیڈرل بورڈ آٓف ریونیو نے کاروباری املاک پر چھاپوں اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات سے گریز نہ کیا تو ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنا ناممکن ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور کاروباری یونٹس پر بلاجواز چھاپے مارنے کے معاملات کا نوٹس لیں کیونکہ اس سے تاجر برادری کی حوصلہ شکنی اور کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ حکومت معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے لیکن بیوروکریسی تاجر برادری میں خوٓف و ہراس پھیلاکر ان اقدامات کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرٓف تو ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹس تک رسائی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات سے دوچار کررہا ہے اور دوسری طرٓف فیکٹریوں اور دوکانوں میں چھاپے مارکر پریشانیاں مزید بڑھائی جارہی ہیں۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آٓف ریونیو کی جانب سے ایسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرٓف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروبار دوست حکومت کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور قوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہیے لیکن ریجنل ٹیکس آفسز/لارج ٹیکس پیئر یونٹس ٹیکس اہدآف پورے کرنے کے لیے فوری طور پر انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کوٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایماندار ٹیکس دہندگان کا شکرگزار ہونا چاہیے جو ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں اپنا قومی فریضہ بہ احسن ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایف بی آر کو اکاؤنٹس تک رسائی اور کاروباری املاک پر چھاپوں سے منع کرے۔