نندی پوربجلی گھرجلدمکمل طورکام شروع کردے گا، منیجنگ ڈائریکٹر محمد محمود

نندی پوربجلی گھرجلدمکمل طورکام شروع کردے گا، منیجنگ ڈائریکٹر محمد محمود

  

لاہور (کامرس رپورٹر)نندی پورمنصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد محمود نے کہا ہے کہ بجلی گھر کے تین یونٹ پہلے ہی کام کررہے ہیں جن سے قومی گرڈ کو تین سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔نندی پور بجلی گھر جلد مکمل طور کام شروع کردے گا جس سے425 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ایک انٹرویو میں نندی پور منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد محمود نے کہا کہ بجلی گھر کے تین یونٹ پہلے ہی کام کررہے ہیں جن سے قومی گرڈ کو تین سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گھر کا چوتھا یونٹ بھی چند ہفتے میں پیداوار شروع کردے گا۔ایک سوال پر محمد محمود نے کہا کہ یہ منصوبہ پی سی ون میں منظور شدہ لاگت58 ارب روپے میں مکمل کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 747 میگاواٹ کے گدو بجلی گھر کے بعد نندی پور بجلی گھر دوسرا انتہائی اہم تھرمل پاور پلانٹ ہے۔

مزید :

کامرس -