پاکستان ساڑھے 5لاکھ ٹن کے ساتھ کجھور کی پیداوار میں چوتھے نمبر آ گیا

پاکستان ساڑھے 5لاکھ ٹن کے ساتھ کجھور کی پیداوار میں چوتھے نمبر آ گیا

 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار پانچ لاکھ پینتیس ہزار ٹن سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کھجور کی پیداوار میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اس سال سالانہ پیداوار پانچ لاکھ پینتیس ہزار ٹن سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے وفاقی وزارت تجارت اور صنعت وپیداوار کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔محکمہ زراعت کے مطابق یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرٓف پندرہ فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو اکیاسی ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف پانچ فیصد تک محدود ہے۔

مزید : کامرس