تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے آج یکم جولائی کو بند رہیں گے

تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے آج یکم جولائی کو بند رہیں گے

لاہور(آئی این پی)نئے مالی سال کے آغاز پر(آج) یکم جولائی (بدھ )کوتمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے ۔جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز ، نیشنل بینک سمیت تمام شیڈولڈ بینکس اور مالیاتی ادارے(آج) یکم جولائی کو بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی لین دین نہ ہوگا۔

مزید : کامرس