سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردی

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردی

کراچی (اکنامک رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے سلسلہ میں نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی شروع کردیا ہے، نئے نوٹ سٹاک ختم ہونے یا عید سے قبل آخری ورکنگ ڈے تک فراہم کئے جائینگے ۔ذرائع کے مطابق اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ دکھانے اور کی کاپی فراہم کرنے پر تمام منظور شدہ سیڈول بنکوں کی برانچز میں آنیوالے کھاتہ داران اور دیگر شہریوں کو ایک مرتبہ 10 اور 20 روپے والے کرنسی نوٹوں کا ایک ایک پیکٹ فراہم کیا جائیگا ذرائع کے مطابق بنک دولت پاکستان نے 500,100,50 اور 1000 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ بھی محدود تعداد میں جاری کئے ہیں۔

مزید : کامرس