معاشی بحران ، یونانی عوام نے عالمی اداروں کا قرض مسترد کردیا

معاشی بحران ، یونانی عوام نے عالمی اداروں کا قرض مسترد کردیا

ایتھنز (آئی این پی) یونان کے عوام نے معاشی بحران کے خاتمے کیلئے عالمی اداروں کی جانب سے دیا جانا والا قرض مسترد کردیا۔ اس موقع پر ایتھنز میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورپارلیمنٹ ہاؤس کا محاصرہ کیا۔قرض چکانے کیلئے مزید قرض نہیں لیں گے، یورو زون سے جاتے ہیں تو جائیں، ایتھنز میں حکومت کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بیس ہزار افراد سڑکوں پر آئے اور پارلیمنٹ کے گردجمع ہوگئے۔ مظاہرے کو دلکش بنانے کیلئے مقامی فنکاروں نے کانسرٹ بھی پیش کیا۔

یونان کے عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بین الااقوامی اداروں کی جانب سے پیش کردہ قرض قبول نہ کریں۔ واضع رہے کہ ڈیفالٹ کرنے کی صورت میں یونان کی یورپی یونین سے رکنیت خارج کردی جائیگی۔

مزید : کامرس