ایشیائی انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بنک سے پاکستان کو فائدہ ہو گا :تجزیہ کار

ایشیائی انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بنک سے پاکستان کو فائدہ ہو گا :تجزیہ کار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)چین کی قیادت میں نئے ایشیائی بنک کے قیام کو بین الاقوامی سیاست کا اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ تعمیر وترقی کے لئے بنک سے بھرپور استفادہ کرے۔ سر کا ری ریڈیوکے نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام ممبر ممالک کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اپنے انفراسٹریکچر کی تعمیر وترقی کیلئے فنڈز حاصل کریں۔ چونکہ پاکستان کی توجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے اپنے انفراسٹریکچر کی بہتری پر ہے اس لئے یہ بنک ملک کیلئے مفید ثابت ہوگا۔سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے بنک کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنا چاہیے۔بین الاقوامی امور کے ماہر سلمان علی نے کہا کہ بنک کا قیام بین الاقوامی سیاست میں اہم موڑ ہے۔ پاکستان بنک کے ستاون بانی ممالک میں سے ایک ہے۔ بنک کے قیام سے کسی ملک کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مالیاتی ادارہ ایشیاء کی ضرورت ہے۔ اسی لئے یورپ کے اہم ممالک بھی اس میں شامل ہوئے ہیں، یہ بنک چین کی مضبوط اقتصادی طاقت بن کر اْبھرنے کی مضبوط علامت ہے۔ تجزیہ کار منظور خان آفریدی نے کہا کہ چین نے بنک کے قیام کا جراتمندانہ فیصلہ کیا ہے جو کہ اس وقت خطے کی اہم ضرورت ہے اس سے خطے میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اگرچہ امریکہ نے بنک کا قیام روکنے کیلئے دباؤ ڈالا لیکن پھر بھی جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور جرمنی جیسے ممالک اسی بنک کے ممبر بن گئے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ پاکستان بنک کے ستاون بانی ممبران میں شامل ہے۔ چین کے پاکستان کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں اور اس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین پہلے ہی اقتصادی راہداری منصوبے میں بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ بنک کے قیام سے پاکستان کو بہت فوائد حاصل ہوں گے۔#/s#

مزید :

کامرس -