جرمن چانسلرکا یونان کے ساتھ مزید مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار

جرمن چانسلرکا یونان کے ساتھ مزید مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار

برلن (این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یونان کے ساتھ مزید مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدوں کی حیثیت ختم ہو گئی تو یورو ناکام ہو جائے گا جس کا مطلب یورپ کی ناکامی ہو گا اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجیلامیرکل نے کہا کہ اگر معاہدوں کی حیثیت ختم ہو گئی تو یورو ناکام ہو جائے گا جس کا مطلب یورپ کی ناکامی ہو گا۔ میرکل نے کہا کہ یونان کے ریفرنڈم کے بعد بھی یونانی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کو مسترد نہیں کیا جائے گا۔ بین الاقوامی بیل آؤٹ پیکج کی شرائط تسلیم کرنے یا اس سے انکار کے لیے یونان میں اتوار کو ہونیوالے ریفرنڈم کے بارے میں میرکل نے کہا کہ کسی کو اس ریفرنڈم کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے بلکہ یونانی عوام کو خود اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر