پی ٹی آئی میں جانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی میں جانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،اشرف بھٹی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے جوبھی گیاپھر وہ کسی کام کانہ رہا پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے جوجوسیاستدان قدآوربنے وہ بھٹوخاندان اور اس پارٹی کوچھوڑنے کے بعدبونے بن گئے کسی کے چلے جانے سے پیپلزپارٹی کوفرق پڑانہ آئندہ پڑے گاغلام مصطفی کھرسمیت ماضی کے بڑے بڑے نام پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعدسیاسی طورپرگمنام ہوگئے،پیپلزپارٹی ایک کارواں ہے جوچلتا رہے گاجبکہ آصف زرداری اس کے میرکارواں ہیں،جوپی ٹی آئی میں جانے کے خواہاں ہے وہ شوق سے جائے ،انہیں وہاں مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گاوہ والٹن روڈپرایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کاپرچم میاں منظوروٹو کے ہاتھوں میں دیا ،جیالے ان کے ہاتھ مضبوط اوربلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں بھرپورتیاری کریں۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظوروٹو پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں ،جوکوئی پارٹی آئیڈیالوجی کیخلاف چلے گااس کیخلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت سمیت میاں منظوروٹو کیخلاف تنقیدکوجیالے مستردکرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں پیپلزپارٹی کیخلاف میڈیاٹرائل کی کون ڈائریکشن اورڈکٹیشن دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کی مضبوطی اوراس کے تسلسل کیلئے صبروتحمل کادامن تھامے ہوئے ہیں ورنہ ہمیں اپنے دشمن کواس کی زبان میں جواب دیناآتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -