حکومت پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے باز رہے،عابد حسین صدیقی

حکومت پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے باز رہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا پیڑولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کا عندیہ ظالمانہ اقدام ہے پیٹر ولیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفا ن آجائے گا ، عوام رمضا ن المبا رک کے مہینے میں بھی بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ اور مہنگا ئی کے بد ولت خوار ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے باز رہے زخیرہ اندوز اور انتظامیہ ملی بھگت سے عوام کو دونو ں ہا تھو ں سے لوٹ رہے ہیں جب کہ حکومتی درباری جھو ٹی تعریفو ں کے راگ الاپنے میں مصروف ہیں، ملک میں پہلے ہی مہنگا ئی کا طوفان برپا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں اضافے کاحکومتی اقدام عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1