صدقہ فطر کی ادائیگی 100روپے فی کس کے حساب سے یقینی بنائی جائے،اشرف جلالی

صدقہ فطر کی ادائیگی 100روپے فی کس کے حساب سے یقینی بنائی جائے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ صدقہ فطر کی ادائیگی 100روپے فی کس کے حساب سے یقینی بنائی جائے۔صدقہ فطر کی ادئیگی میں غفلت انسان کی محرومی کا باعث بنتی ہے یہ ٹیکس یا جرمانہ نہیں بلکہ انسان کی بخشش کا ایک بہا نہ ہے صدقہ فطر انسان کے روزے کی دھلائی اور فقیرکا مال اور کمائی ہے صدقہ فطر کی ادائیگی اسلامی معاشرے کا حُسن ہے یہ فقراء کے ساتھ تعاو ن اورخدمت سماج کابہترین ذریعہ ہے۔یتیموں بے سہاروں میں عید کی خوشیاں باٹنے سے انسا ن کیلئے دونوں جہاں کی سعادتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں اسلام سے بڑھ کے غرباوفقراء کا کوئی حامی ، غمخواراور مدد گار نہیں ہے اسلام نے مخیر حضرات پر صدقات لازم کرکے معاشرے میں امداد باہمی کو فروغ دیا ہے۔