مسلم لیگ(ن) تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے،خالدبٹ

مسلم لیگ(ن) تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے،خالدبٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء سلامت علی کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا، خصوصی شرکت سینئر رہنماء خالد بٹ، عارف خان نے کی ، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، ابو ہاشمی ، افتخار احمد کھوکھرنے کہا کہ مسلم لیگ( ن )ند گی کے ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے ، مزدور سے لے کر سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں ، بجٹ میں غریبوں کیلئے ریلیف نہ ہونے سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ، رمضان المبارک کو غریبوں کے لئے رحمت کی بجائے عذاب بنا دیا ہے ، سستے بازاروں کے نام پر مہنگی اور مضرصحت اشیاء فروخت کی جارہی ہیں مسلم لیگ( ن) کے تمام وزراء قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ، مہنگائی کم کرنے کے نام پر اخبارات میں کروڑوں روپے کے اشتہارات دے کر قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے ، اشتہارات کا مقصد صرف اور صرف ذاتی تشہیر ہے ، مہنگائی ختم کرنے کی بجائے سستے رمضان بازار وں کی ایڈورٹائزنگ پر بھی کروڑوں روپے خر چ کئے جارہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی 2سالہ پالیسوں نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے اور قوم حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب صرف اخبارات اور ایڈورٹائزنگ کی کروڑوں روپے کی رقم غریبوں میں تقسیم کر دیتی تو ہزاروں خاندانوں کو فری راشن مہیا کیا جاسکتاتھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1