پنجاب حکومت پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،فرخ شہباز وڑائچ

پنجاب حکومت پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے،فرخ شہباز وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ اور کوآرڈینیشن سیکرٹری نورالھدی نے اپنے بیان میں کہا حکومت پنجاب کا عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال سمجھ سے بالاتر ہے رمضان بازاروں میں بھی مہنگائی کا جن عوام کو تنگ کر رہا ہے۔ فرخ شہباز وڑائچ اور نورالھدی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا جب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے تو اس کے بعد رمضان بازاروں کا کیا مقصد رہ جاتا ہے ،سیاستدان رمضان بازار وں کا دورہ کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیںیہ بازار عوام کی سہولت کے لیے کم اپنی شہرت کے لیے زیادہ سجائے گئے ہیں۔پی ایف یو سی نے حکومت سے مطالبہ کیا عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے کے لیے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں واضح کمی کریں تاکہ عوام چین کا سانس لے سکے۔