موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے،سعدیہ سہیل

موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے حکومت غریب لوگوں کے کم وسائل کی بنا پر انہیں 200یونٹ بجلی تک بجلی استعمال کرنے پر سبسڈی دیتی تھی لیکن آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے وہ سبسڈی بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے نچلا طبقہ تو پس کر رہ جائیگا غریبوں کا ویسے بھی کوئی پرسانِ حال نہیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2013ء کے انتخابات میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم کرنے کے نعرے لگائے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود توانائی بحران پر قابو پایا جا سکا نہ ہی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا گیا کرپشن کی مکروہ داستانوں کا سلسلہ رکا نہ ہی بجلی کے نئے منصوبوں کا آغاز ہوا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق اور منصفانہ انتخابات کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے حوالے سے تمام ثبوت فراہم کر چکی ہے اگر اڑھائی کروڑ ووٹوں کا حساب نہیں تو پھر الیکشن کمیشن کیسے کہہ سکتا ہے انتخابات منصفانہ اور قانون کے مطابق ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1