تحریک انصافوفاق کی علامت بن چکی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

تحریک انصافوفاق کی علامت بن چکی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے پورے ملک میں تحریک انصا ف کی نمائندگی موجود ہے پیپلز پارٹی اب وفاق کی علامت کا ٹنڈورا پیٹنا چھوڑ دے مسلم لیگ (ن )پہلے ہی پنجاب تک محدود ہے دونوں جماعتیں عوام میں اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہیں تحریک انصاف کی مقبولیت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ہضم نہیں ہو رہی اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خاندانی نہیں جمہوری جماعت ہے عوام نے روایتی سیاستدانوں اور خاندانی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہونے والی منظم دھاندلی کو ثابت کریں گے، آر اوز نے کئی حلقوں میں امیدواروں کو نہیں آنے دیا، جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو دھاندلی کبھی بھی سامنے نہ آتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -