عمرا ن خان کچھ بھی کر لیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے،راشدہ یعقوب شیخ

عمرا ن خان کچھ بھی کر لیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے،راشدہ یعقوب شیخ

لاہور(لیڈی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کرلیں وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے عمران خان کی آمرانہ طرز عمل کی وجہ سے تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔ عمران خان کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ہے ۔ان کی وجہ سے تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہے ۔عمران خان چےئر مین شپ چھوڑ دیں تو تحریک انصاف میں اختلافات ختم ہوجائیں گے ۔دھاندلی تحریک انصاف کے انتخاب میں ہوئی ۔ خبیرپختون کی حکومت دھرنے میں مصروف رہی جبکہ پنجاب میں جوہر ی انداز میں ترقی ہورہی ہے ۔عمران خان صرف نعرے لگار رہے ہیں عوام کو وہ کچھ نہیں دے سکے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ٹیم نے ماہرین معیشت کی مشاورت سے بہترین ترقیاتی حکمت عملی مرتب کی ہے تاہم معاشرے کے عام آدمی کو تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کئے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول بے معنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انرجی سیکٹر ، ایکسپور ٹ بڑھانے اور مینوفیکچر نگ شعبے کے بارے میں پلاننگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر بچے کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرنا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1