ایم کیو ایم پر الزامات کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہیے،شاہد ریاست

ایم کیو ایم پر الزامات کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہیے،شاہد ریاست

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما شاہد ریاست نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہیے،کسی بھی سیاسی جماعت پر ایسے سنگین الزامات قابل حیرت ہیں ،برطانیہ کو اصل حقائق تک رسائی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،ایم کیو ایم کی محب وطن جماعت کی اصلیت حقائق کے سامنے آنے کے بعد ہوگی،بھارت پاکستان کو کسی بھی طریقے سے کمزور کرنا چاہتا ہے مگر اس کی ہر سازش ناکام ہوگی،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہابر طانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں جو انکشافات کیے گئے ہیں ان کے بارے میں پاکستان کی اکثر یت عوام جانتی ہے کہ ایم کیو ایم نے ہی کراچی کا امن و سکون تباہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1