مدنی دسترخوانوں پر شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے،کیپٹن (ر) عثمان

مدنی دسترخوانوں پر شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے،کیپٹن (ر) عثمان

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان نے کہاہے کہ لاہور شہر میں لگائے گئے 311مدنی دستر خوانوں پر افطاری کا شہریوں کو زبردست ریلیف مل رہا ہے۔ اور روزانہ ہزاروں مرد و خواتین ان مدنی دستر خوانوں پر افطاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج مدنی دستر خوانوں پر 26,484مرد اورخواتین نے افطاری کی۔ ڈی سی او لاہو ر نے میانی صاحب قبرستان میں چشتیہ ویلفےئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام لگائے گئے مدنی دستر خوان پر افطاری کی۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے ڈیڑھ سو سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے شہر کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اسی طرح مستحق افراد کی مدد کر کے اُن کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران ، پی آر او ٹو ڈی سی او لاہور عمران مقبول،سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1