حکمران زندگی بھر کوئی بڑا کام نہیں کر سکتے،چودھر ی الطاف

حکمران زندگی بھر کوئی بڑا کام نہیں کر سکتے،چودھر ی الطاف

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سوچ انتہائی محدود ہے وہ زندگی بھر کوئی بڑاکام نہیں کرسکتے نام نہادتجربہ کارحکمرانوں نے پاکستان کوتجربہ گاہ بنالیاانہیں صرف ناجائزپیسہ اورجعلی اعدادوشمارسے عوام کوبیوقوف بنانے کاتجربہ ہے ان کے تجربات نے ریاست اورمعیشت کاحلیہ بگاڑدیا حکمران ٹولے کی ناتجربہ کاری اورشعبدہ بازی ہزاروں بیگناہ شہریوں کوموت کی آغوش میں لے گئی ۔اگروزیراعظم کے پاس کراچی جانے کیلئے وقت نہیں تومنصب چھوڑدیں ۔اس وقت کراچی کے شہریوں کی زندگیاں بچانے سے زیادہ اہم کوئی ایشونہیں ہوسکتاوہ اے پی ایم ایل اوورسیز کے عہدیداران کی افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ حکومت وقت کے بروقت اوردرست فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں شریف برادران کو پانی سرسے گزرجانے کے بعدبھی ہوش نہیں آتا ،دنیابھرمیں اس قسم کی نااہل اورکاہل حکومت کبھی سنی اور نہ کبھی دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کواقتداراورسیاست میں آنے پرمجبورکیا گیا تاہم انہوں نے پانچ دہائیوں سے باری باری اقتدارمیں آنیوالی پارٹیوں کی قیادت سے زیادہ بہتر اندازسے عوام کوشریک اقتداراورانہیں ڈیلیورکیا پرویز مشرف کوسیاست کاتجربہ نہیں تھا مگرانہوں نے اپنے ویژن اورفہم وفراست سے ملک وقوم کی کایاپلٹ دی تھی مگر ان کے بعداقتدارمیں آنیوالے ٹولے نے دونوں ہاتھوں سے اپنی تجوریاں بھرناشروع کردیں جس کے نتیجہ میں پاکستان مقروض اورمعاشی طورپرمفلوج ہوگیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -