سڑکوں اور سیوریج کے تباہ حال نظام سے کاروبار تباہ ہو گئے: آغا ذوالفقار

سڑکوں اور سیوریج کے تباہ حال نظام سے کاروبار تباہ ہو گئے: آغا ذوالفقار

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ُبرانڈرتھ روڈالیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر آغا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ ٹوٹی سڑکوں اور سیوریج کے تباہ حال نظام کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ، سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں وارداتیں عام ہیں ،متعدد مرتبہ مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کو درخواستیں دیں مگر آج تک کسی نے مسائل کے حل کی طر ف توجہ نہیں دی وہ تاجروں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اس موقع پر وائس چیئرمین میاں طارق علی، سنیئر نائب صدربابر خان، نائب صدر ملک کاشف، نائب صدر افتخار احمد ، عارف شاہ دین ، وسیم گل ہاشمی، نبیل بٹ اور نعیم عرف مون بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹی سڑکیں، ناکارہ سیوریج اور سٹریٹ لائٹس کا مسئلہ بہت پرانا ہے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد مرتبہ سیوریج کا مسئلہ حل کروایا مگر اب معاملہ اتنا خراب ہو گیا ہے کہ گاہکوں نے مارکیٹ میں آنا چھوڑ دیا ہے جس سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، آغا ذوالفقار احمد نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ علاقے کے مسائل حل کروائے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -