امریکی ریاست نیو جرسی کے ہائی اسکول میں حجاب پہننے والی فلسطینی نژاد لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

امریکی ریاست نیو جرسی کے ہائی اسکول میں حجاب پہننے والی فلسطینی نژاد لڑکی نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(این این آئی)امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ہائی اسکول میں حجاب پہننے والی ایک فلسطینی نژاد لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔دی نارتھ جرسی ڈاٹ کام کے مطابق طالبہ ابرار شاہین نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ اس طرح کے انعامات زیادہ تر مقبول لڑکیوں یا پھر چیئرلیڈرز کو ہی ملتا ہے تاہم حجاب پہننے کے باوجود یہ انعام مجھے ملنا میرے لیے حیران کن تھا۔شاہین کپڑوں کی ایک دکان کی مالک ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مصروف رہتی ہیں ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں بھی پوری کرتی ہیں اس انعام سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ریاست کے نامور اسکول میں کتنی رواداری پائی جاتی ہے۔2015 کی کلاس جو گریجویٹ ہوئی میں کئی تارکین وطن اور امریکہ میں ان کی پہلی نسل موجود ہیں جن کے اہلخانہ کا تعلق دنیا بھر کے کئی ممالک سے ہے۔کلفٹن ہائی اسکول میں تقریباً 3300 طالب علم زیر تعلیم ہیں جن میں 52 فیصد ہسپانوی، 35 فیصد انگریز، آٹھ فیصد ایشین اور پانچ فیصد افریقی نژاد امریکی ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -