پہلگام میں ہندووں کی امرناتھ یاترا جمعرات کو شروع ہوگی

پہلگام میں ہندووں کی امرناتھ یاترا جمعرات کو شروع ہوگی

  

جموں(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے قصبے پہلگام میں ہندووں کی امرناتھ یاترا جمعرات کو شروع ہوگی جو دو ماہ تک جاری رہے گی اس دوران دو لاکھ کے قریب ہندو یاترا کے لیے پہلگام آئیں گے ۔۔شری امرناتھ شرائن بورڈ کے مطابق کسی بھی غیر رجسٹرڈ یاتری کو یاترا کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ رجسٹرد یاتروں کیلئے ایک لاکھ روپے انشورنس کور کا اعلان بھی کیا گیاہے ۔ یاتریوں کی حفاظت کے لیے فوج اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں ۔ 45 کلو میٹر طویل روایتی پہلگام ٹریک پر کئی مقامات پر لنگر قائم کئے گئے ہیں۔

۔پوترامرناتھ گپھا تک دشوار گذار راستوں کے مدنظر 13سال سے کم عمر بچوں اور75سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یاترا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ادھرضلع مجسٹریٹ رام بن فاروق شاہ بخاری نے ایک حکم نامہ جاری کرکے جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر ضلع کی حدود میں2 جولائی سے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کانفاذ عمل میں لایا ہے ۔ یہ احکامات آئندہ 2جولائی سے سالانہ امر ناتھ یاترا کے شروع ہو نے کے پیش نظر جاری کئے گئے ہیں اور یہ پتنی ٹاپ تا جواہر ٹنل ضلع رام بن کی حدود میں 2جولائی سے یاترا کے ختم ہو نے تک لاگو رہیں گے ۔ ان احکامات کی رو سے اس عرصہ کے دوران شاہراہ کے اس حصہ پر عوامی اجتماعات ، جلسوں، مظاہروں اور کسی قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مزید :

عالمی منظر -