جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان منہ چھپائیں گے : عابد شیر علی

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان منہ چھپائیں گے : عابد شیر علی
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان منہ چھپائیں گے : عابد شیر علی

  

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماءعابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور وہ کمیشن کے فیصلے کے بعد منہ چھپائیں گے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی کا الزام لگایا تھا لیکن تحقیقاتی کمیشن میں انہوں نے کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے تعمیری نہیں بلکہ تخریبی ہیں اس لیے وہ فیصلے کے بعد لوگوں سے منہ چھپاتے پھریں گے ۔

مزید :

قومی -