عمران فاروق قتل کیس ، سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی تحقیقاتی اداروں کے حکام سے ملاقات

عمران فاروق قتل کیس ، سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی تحقیقاتی اداروں کے حکام سے ...
عمران فاروق قتل کیس ، سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی تحقیقاتی اداروں کے حکام سے ملاقات

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے اور یہ ٹیم پاکستان میں تحقیقاتی اداروں سے ملاقاتیں کر رہی ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور اس ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان تک رسائی دی جائے گی اور پاکستان اس کیس میں برطانیہ کی مکمل معاونت کرے گا ۔

مزید : اسلام آباد